امریکا کا امیگریشن پالیسی مزیدسخت کرنے پر غور
امیگریشن قوانین پرڈیمو کریٹک اور ریپبلکن کی سوچ ایک ہے۔ آئندہ الیکشن میں جو بھی جماعت برسرِ اقتدار آئے ، پالیسیاں نرم ہونے کی بجائے مزید سخت ہوں گی۔ریپبلکن سنیٹر
میاں محمد ندیم منگل 7 جون 2016 15:08
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07جون۔2016ء) امریکا میں امیگریشن پالیسی کو مزید سخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور اس ایشو پر ڈیمو کریٹک اور ریپبلکن کی سوچ ایک ہی ہے۔ آئندہ الیکشن میں جو بھی جماعت برسرِ اقتدار آئے ، پالیسیاں نرم ہونے کی بجائے مزید سخت ہوں گی۔ریپبلکن سینٹر خاتون جوئیس پیپین اور ڈیمو کریٹک سینٹر جیف مورس نے ایک مباحثے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں میں سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں ، لیکن امیگریشن پالیسی پر دونوں متفق ہیں کہ قوانین سخت سے سخت کیے جائیں تاکہ امریکی سرزمین کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے محفوظ بنایا جا سکے۔
سینٹر جوئیس پیپین نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ متنازعہ بیانات صرف سیاست کی باتیں ہیں لیکن جہاں تک حقیقت کا تعلق ہے تو میں اس بات کی حمایت کرتی ہوں کہ امریکہ کو بلاشبہ ایک موثر، مربوط اور مضبوط ارادے والی قیادت کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہو گے تو امریکی دفاعی بجٹ توقع سے زیادہ بڑھا دیا جائیگا اور امریکی افواج کے یونٹوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا تاکہ امریکہ آنے والے چیلنجر کا مردانہ وار مقابلہ کر سکے اور دہشت گردوں کا احسن طریقے سے قلع قمع کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کے تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے۔ امریکہ کی خواہش ہے کہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے ایسی ٹھوس پالیسیاں بنائی جائیں جس سے دنیا کو ریلیف ملے ، امریکہ دہشت گردوں کے خاتمے تک جہاں بھی ہو سکے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آنے والا دور ریپبلکن کا ہو گا۔ڈیموکریٹک سینٹر جیف مورس کا کہنا تھا کہ خواب دیکھنے پر پابندی تو نہیں لگائی جا سکتی ، آنے والا دور کس جماعت کا ہو گا وہ تو وقت ہی بتائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئے روز جارحانہ بیانات دیکر امریکیوں کو تقسیم کرنے اور امن و امان میں خلل پیدا کرنے کی جان بوجھ کر کوشش کرتے ہیں اسی لیے امریکی عوام انکے بیانات کو صرف لطیفے ہی سمجھتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہیلری کلنٹن آئندہ امریکی صدر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک کی خارجہ ، داخلہ اور دفاعی پالیسی انتہائی کامیاب ہے اور آئندہ اس میں مذید بہتری لائی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.