آزاد کشمیر میں وفاقی حکومت نے پری پول رگنگ شروع کر دی ،چوہدری سرور
منگل 7 جون 2016 14:56
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون۔2016ء) سا بق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں وفاقی حکومت نے پری پول رگنگ شروع کر دی ہے لیگی امیدواروں کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کروڑوں رو پے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے جسے وہ اپنی انتخابی مہم پر اڑا رہے ہیں حکومت جتنے مرضی وسائل اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم پر لگا ئے کا میابی پھر بھی پی ٹی آئی کا مقدر ہو گی ان خیالات کا اظہار انہو ں اپنے دفتر میں سا بق سٹی صدر شیخوپورہ زین ندیم شیخ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھونس ،دھاندلی مسلم لیگ (ن) کا پرانا وطیرہ ہے آزداکشمیر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے پی ٹی آئی تا ریخی کا میابی سے ہمکنار ہوگی موجودہ حکمرانوں کا مذید اقتدار میں رہنا ملکی بربادی کا با عث بن سکتا ہے کارکن تیار رہیں عمران خان کسی بھی وقت حکمرانوں کے خلاف دوبارہ سڑکوں پر آنے کی کال دینگے ہمرا پر امن احتجاج ملکی تاریخ کے کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے تک جاری رہے گا چو دھری محمد سرور نے کہا کہ نواز شریف کے درباری ہی ان کو ہر بار لے ڈوبتے ہیں حکومت پا نا ما لیکس کی تحقیقات نہیں چا ہتی اسی لئے پا رلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں میں وہ اپوزیشن کے ٹی او آر کو قبول نہیں کررہی ہم پا کستان کو کرپشن کے نا سور سے ہمیشہ کے لئے نجات دلانا چاہتے ہیں ملک کو کرپشن فری بنا نے کی ہماری تحریک میں پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے جیت انشا ء عوام کی ہو گی اور پا کستان ایک نئے دور میں داخل ہو گا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.