غیر قانونی بھرتیاں کیس،نیب سے ریکور کی گئی رقوم کی تفصیلات طلب

منگل 7 جون 2016 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون۔2016ء) سپریم کورٹ نے پبلک سروس کمیشن بلوچستان میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں نیب سے کرپٹ عناصر سے رضاکارانہ ریکور ہوئی رقم کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

کیس کیس سماعت منگل کے روز جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی مقدمہ کی کارروائی شروع ہوئی تو عدالت عظمیٰ نے نیب سے کرپٹ عناصر سے رضاکارانہ ریکور کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ کرپٹ عناصر سے نیب نے رضاکارانہ مد میں کتنی رقم ریکور کی نیب اس بارے رپورٹ اور چار ہفتوں میں تفصیلات جمع کروائے عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :