رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں ضلع راولپنڈی کے30تھانوں میں قتل ،اقدام قتل سمیت مختلف واقعات میں98افراد کو قتل کر دیا گیا

مجموعی طور پر605افراد زخمی ہو گئے، ڈکیتی ، چوری اوررہزنی کے1167واقعات میں شہریوں کو524گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سمیت 26کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،گھریلواشیا ،مویشیوں اور دیگرقیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا پولیس نے ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ اور قمار بازی سمیت معمول کے جرائم پر4957مقدمات درج کئے

منگل 7 جون 2016 14:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون۔2016ء) رواں سال کے پہلے 5 ماہ(جنوری سے مئی)کے دوران ضلع راولپنڈی کے30تھانوں میں قتل ،اقدام قتل سمیت مختلف واقعات میں98افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر605افراد زخمی ہو گئے، ڈکیتی ، چوری اوررہزنی کے1167واقعات میں شہریوں کو524گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سمیت 26کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،گھریلواشیا ،مویشیوں اور دیگرقیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا گزشتہ 5ماہ میں پولیس نے ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ اور قمار بازی سمیت معمول کے جرائم پر4957مقدمات درج کئے رواں سال یکم جنوری سے 31مئی 2016تک ریکارڈ پر آنے والے اعدادو شمار کے مطابق دیرینہ دشمنی، لڑائی جھگڑے اور دیگر واقعات میں151افرادجان کی بازی ہار گئے اقدام قتل کے مختلف واقعات میں 128شہریوں کو شدید زخمی کر دیا گیا خود کشی کے 25واقعات میں 3افراد نے اپنی زندگی ختم کر لی جبکہ لڑائی جھگڑے سمیت دیگر واقعات میں 326افراد زخمی ہوئے ڈکیتی اور رہزنی کے1167واقعات میں شہریوں کواسلحہ کے زور پر کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا جبکہ گن پوائنٹ پر13گاڑیاں اور18موٹر سائیکل چھیننے کے علاوہ 493گاڑیاں و موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے کم سن بچے سے جنسی زیادتی کے 2 واقعات ریکارڈ پر آسکے،اغوا برائے تاوان کے5واقعات سمیت اغوا کے 214واقعات رونما ہوئے پولیس پر حملوں کے31واقعات رپورٹ ہوئے اسی طرح سنگین نوعیت کے53حادثات سمیت مجموعی طورپر143ٹریفک حادثات میں بڑی تعداد میں 53افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے چوری کے مختلف واقعات میں 235کاریں ،189موٹر سائیکل اور69دوسری گاڑیاں چوری کر لی گئیں اسی طرح 3ماہ کے دوران چوری کے205واقعات میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا جبکہ14مویشی چوری کر لئے گئے پہلے 5ماہ کے دوران ممنوعہ بور سمیت ناجائز اسلحہ کے 479مقدمات درج کئے گئے قمار بازی کے47مقدمات میں داؤ پرلگی لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیا قبضہ میں لیں جبکہ دیگر جرائم کے حوالے سے مجموعی طور پر3253مقدمات درج کئے گئے ضلع بھر کی پولیس نے اپنی کارکردگی نمایاں کرنے کے لئے موبائل اور پرس چھیننے کے واقعات سرے سے ہی گول کر دیئے پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 5ماہ کے دوران ضلع بھرمیں سٹریٹ کرائم کے صرف 57واقعات ہوئے جن میں پرس چھیننے کا کوئی واقعہ بھی پیش نہ آیا جبکہ موبائل چھیننے کے صرف 2واقعات ہوئے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ اعداو شمار میں بالخصوص چوری ڈکیتی اور رہزنی کے واقعات میں پولیس 50فیصد مقدمات کا اندراج ہی نہیں کرتی اور سائل اپنی درخواستیں اٹھائے سی پی او آفس سے متعلقہ تھانے اورچوکی کے چکر لگا لگا کر ہمت ہار جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :