بالی وڈ فلمسٹار سلمان خان نے ’جگ گھومیا‘ کا راحت فتح علی خان کا گانا ٹویٹر پر شئیر کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 جون 2016 14:09

بالی وڈ فلمسٹار سلمان خان نے ’جگ گھومیا‘ کا راحت فتح علی خان کا گانا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 جون 2016ء) : بالی وڈ فلمسٹار سلمان خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر آنے والی فلم ”سلطان“ کا راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا گیا گانا ”جگ گھومیا“ شئیر کر دیا۔ خیال رہے کہ فلم ”سلطان “ کے اس گانے کو اس سے قبل ارجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن سلمان خان کے ارجیت سنگھ کے ساتھ اختلافات کے سبب انہوں نے اپنی فلم سے یہ گانا ڈیلیٹ کروا کر اسے راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

سلمان خان کے گانا ڈیلیٹ کروانے کے فیصلے پر ارجیت سنگھ نے سلمان خان سے سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے معافی بھی مانگی لیکن سلمان خان نے اس پر دھیان نہ دیا اور اپنا گانا دوبارہ سے ریکارڈ کروانے کے لیے راحت فتح علی خان سے رابطہ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :