جمشید دستی کی طرف سے کورم کی نشاندہی پرقومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا

منگل 7 جون 2016 13:57

اسلام آباد ۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران منگل کو آزاد رکن جمشید دستی نے ایک بار پھر کورم کی نشاندہی کردی جس پر کورم پورا ہونے تک اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو آزاد رکن جمشید دستی نے کورم کی نشاندہی کردی۔ گنتی کرنے پر کورم پورا نہیں نکلا تاہم کچھ دیر کے لئے اجلاس ملتوی کیا گیا۔ کورم پورا ہونے پر اجلاس دوبارہ شروع کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :