براہ راست ٹیکس میں اضافہ مناسب ہے، بڑے جاگیرداروں کو بھی ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ‘ کم از کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر کی جائے‘ پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال

منگل 7 جون 2016 13:57

اسلام آباد ۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم سے کم اضافہ 20 فیصد ‘ کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر کی جائے‘ پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے‘ ٹیکس کی بنیاد مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ براہ راست ٹیکس میں اضافہ مناسب ہے اور بڑے بڑے جاگیرداروں کو بھی ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے۔

زرعی ٹیکس وفاق جمع کرے۔ منگل کو قومی اسمبلی آئندہ مالی سال 2016-17ء کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں کم سے کم اضافہ 20 فیصد ‘ کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر کی جائے‘ پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے‘ ٹیکس کی بنیاد مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

براہ راست ٹیکس میں اضافہ مناسب ہے اور بڑے بڑے جاگیرداروں کو بھی ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے۔

زرعی ٹیکس وفاق جمع کرے۔ کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے۔ پاکستان کے تمام پسماندہ علاقوں کے لئے علیحدہ ترقیاتی پیکج ہونا چاہیے۔ 2004ء کے قانون کے مطابق دوسرے ملکوں کے شہریوں یا شہریت اختیار کرنے والوں سے ہم حساب کتاب نہیں مانگ سکتے اس لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ٹی او آرز پر بیل منڈھے چڑھنے کی توقع کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کی بجائے یہ انکم جنریشن پروگرام ہونا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائے گئے ترسیلات زر کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچا ان کو ووٹ کا حق حاصل نہیں۔