جدہ:موبائل فون کے شعبے میں سعودائزیشن کے اثرات ، 50فیصد سے زائد دوکانیں بکنے کیلئے تیار

منگل 7 جون 2016 13:54

جدہ:موبائل فون کے شعبے میں سعودائزیشن کے اثرات ، 50فیصد سے زائد دوکانیں ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء):جب سے موبائل فون کے شعبے میں چھ جون سعودائزیشن شروع کرنے کا حکومت نے اعلان کیا ہے ۔ اس اعلان کے بعد سے لیکر صرف چند ہی دنوں میں موبائل فون کی تقریباََ 50فیصد سے زائد دوکانیں بکنے کے لیئے تیار ہیں۔ اور عنقریبَ 20فیصد کے قریب دوکانیں بند ہونے کا اندیشہ ہے۔موبائل فون مارکیٹ سے وابسطہ سعودی دوکاندار ماجد عبداللہ نے کہا کہ سعودائزیشن کے لاگو کرنے سے موبائل کی کاہروبار کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی شہریوں کو 50فیصد زیادہ تنخواہ چاہیئے۔ جبکہ اس رمضان المبارک سے موبائل کی دوکانوں پر 50فیصد سعودی شہریوں کو ملازمت دینا ضروری ہے۔سعودی دوکاندار نے کہا کہ موبائل کی دوکان پرسعودی کم سے کم تنخواہ 4,000ریال دینا پڑے گی جبکہ ان سے بہتر غیر ملکی صرف 2500ریال تنخواہ لیتے ہیں۔اگر موبائل کمپنیوں کی بات کریں تو ان میں سعودی شہریوں کے لیئے کم سے کم تنخواہ 5000ریال اور ساتھ میڈیکل فری ہے۔ اب اگر ہم حکومت کے قوانین کے مطابق نہ چلیں تو دوکان مالک یا کمپنی کو 20,000ریال تک جرمانہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

جدہ:موبائل فون کے شعبے میں سعودائزیشن کے اثرات ، 50فیصد سے زائد دوکانیں ..