احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی پر فرد جرم عائد کردی

منگل 7 جون 2016 13:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء ) احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی پر فرد جرم عائد کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیئر مین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کیخلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس دوران فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اشرف مگسی وحید الرحمان اور نیاز کاکڑ پر فرد جرم عائد کر دی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اشرف مگسی پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔ کیس میں اشرف مگسی سمیت دیگر 2ملزمان کا نام شامل ہے ‘اشرف مگسی پر اس کے علاوہ دیگر گیارہ مقدمات بھی قائم ہیں ‘تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21جون تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :