اسلام آباد ہائی کورٹ، چیئرمین ایس ای سی پی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست خارج

منگل 7 جون 2016 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر الحق حجازی کی تقرری کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو خارج کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر الحق حجازی کی تقرری کو درست قرار دے دیا۔ عدالت نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر الحق حجازی کی تقرری کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو خارج کر دیا۔ظفر الحق حجازی کی تقرری کو ایک شہری نے چیلنج کیا تھا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 27مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :