پشاور،پولیس کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد گرفتار

منگل 7 جون 2016 12:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور ریجن نے کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار دہشتگرد کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے ہے جس کے قبضے سے بھارتی مقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے خفیہ اطلاعات کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مار اجس کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ بارود برآمد کر لیا،برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک ٹی ٹی پستول اور دو دستی بم شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ گرفتار کیے گئے دہشتگرد کا نام گلاب شیر ہے اور اس کا تعلق کوہاٹ کے علاقے زر گڑی سے ہے۔ گلاب شیر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتا ہے اور وہ قتل، اقدامت قتل، دہشت گردی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ جس کے سر کی قیمت خیبر پختونخوا حکومت نے 10 لاکھ روپے رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :