اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،دوفرار

منگل 7 جون 2016 11:54

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء ) اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دوساتھی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او او کاڑہ فیصل رانا کے مطابق نواحی قصبے 52 ٹو ایل میں تین ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی وہاں پہنچ گئی۔ ڈاکووٴں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکران کا اپنا ساتھی ہلاک ہوگیا۔ دو نوں ڈاکو موٹر سائیکل اوراسلحہ چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ڈی پی او رانا فیصل کے مطابق پولیس نے ڈاکووٴں کا موٹر سائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :