اوکاڑہ،بس و موٹر سائیکل میں تصادم، 2افراد جاں بحق،ڈرائیورگرفتار

منگل 7 جون 2016 11:54

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء ) اوکاڑہ کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وہاڑی کا رہائشی الہی بخش اپنی بیوی پروین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا، کہ اخترآباد کے نزدیک پیچھے سے آنے والی تیزرفتار بس نے اسے ٹکر ماردی۔ حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے، پولیس نے بس کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ہلاک ہونے والے میاں بیوی کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :