عمان: عمانی گاؤن جہاں دن صرف ساڑھے تین گھنٹے پر محیط ہوتا ہے

منگل 7 جون 2016 11:32

عمان: عمانی گاؤن جہاں دن صرف ساڑھے تین گھنٹے پر محیط ہوتا ہے

عمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء): دنیا میں بہت سے عجیب و غریب جگہیں ہیں ۔ جس کا ہم اکثر روز اخباروں، ٹیلی ویزن پر دیکھتے رہتے ہیں۔ ایسی ہی ایک عجیب و غریب جگہ عمان میں واقع ہے۔ عمان کے جنوبی علاقے الباطینہ میں سطح سمندر سے 2000فٹ اوپر انچے پہاڑوں میں ایک گاؤں واقع ہے ۔

(جاری ہے)

جس کی خصو صیت یہ ہے کہ اس گاؤں میں سورج تقریباََ11AMپر طلوع ہو تا ہے ۔ اور2.30PMپر غروب بھی ہو جاتا ہے ۔ یعنی یہاں دن کی روشنی صرف ساڑھے تین گھنٹے کے لیئے ہی موجود رہتی ہے۔ اس گاؤں تک پہنچنے کے لیئے پیدل یا خچروں کا سہارا لیا جاتاہے۔سعودی صحافی نے کہا کہ یہاں دنیا میں سب سے کم وقت کا دن ہو تا ہے ۔لیکن ہمیں یہ نہیں معلوم کہ رمضان المبارک میں ان کا روزہ رکھنے کے اوقات کیا ہوتے ہیں۔