ابو ظہبی:فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،4بیکری مالکان کو جرمانہ

منگل 7 جون 2016 11:15

ابو ظہبی:فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،4بیکری مالکان کو جرمانہ

ابو ظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء): رمضان ا لمبارک میں شہریوں کو اچھی خوراک مہیا کرنے کے لیئے فوڈ اتھارٹی نے کھانے کی مخلتف اشیاء بنانے والی کمپنیوں اور ہوٹلوں پر انسپیکشن کا سلسلہ تیز کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

ابوظہبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی (اے ڈی ایف سی اے) کے کل 32 بیکریوں کی انسپیکشن کی جن میں 22کو صفائی کا بہتر انتظام نہ ہونے کی وجہ سے وارننگ لیٹر جاری کیئے گئے۔ جبکہ چار بیکریوں کو سیِل کر دیا گیا۔جبکہ چھ بیکریاں اعلیٰ اور ADFCAکے سٹینڈرڈ کی پائی گئیں۔ADFCAکے ترجمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ہماری ٹیموں نے بیکریوں پر انسپیکشن تیز کر دی ہے کیوں کہ شہریوں کی کثیر تعداد بیکریوں کا رخ کر تی ہے۔