ہیلری کلنٹن ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار نامزد

درکار مندوبین کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب‘سابق وزیرخارجہ کو برنی سینڈرز پر 30 لاکھ ووٹوں‘291 مندوبین کے علاوہ 523 سپر ڈیلیگیٹس کی برتری حاصل ہے:رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 7 جون 2016 10:16

ہیلری کلنٹن ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار نامزد

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07جون۔2016ء) سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے درکار مندوبین کی مطلوبہ تعداد تک پہنچنے کے بعد امریکی صدر کے عہدے کے لیے پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی ہے۔ ہلیری کلنٹن کے مندوبین کی تعداد 2,383 ہو گئی ہے جس کے بعد وہ اپنی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کی ممکنہ نامزدگی حاصل کر سکتی ہیں۔

وہ برنی سینڈرز سے 30 لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں اور انھیں 291 مندوبین کے علاوہ 523 سپر ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل ہے۔ہلیری کلنٹن امریکہ کی اہم سیاسی جماعت کی پہلی خاتون امیدوار بن جائیں گی۔دوسری جانب ورمونٹ سے تعلق رکھنے والےسینیٹر برنی سینڈرز نے جولائی میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنوینشن تک پارٹی کی صدارتی دوڑ میں رہنے کا ارارہ ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہلیری کلنٹن نے پورٹو ریکو میں بڑی فتح حاصل کرنے کے بعد پارٹی کے اندرونی ذرائع جنھیں سپر ڈیلیگیٹس کہا جاتا ہے کی آخری لمحات میں حمایت حاصل کی۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد کیلیفورنیا میں بات کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا ہم ایک تاریخی اور بے مثال لمحے کے دہانے پر ہیں لیکن ہمیں ابھی اور کام کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا ہمارے پاس6 انتخابات ہیں اور ہم خاص طور پر کیلیفورنیا کے لیے ایک ایک ووٹ کے لیے جان لڑا دیں گے۔واضح رہے کہ امریکی ووٹرز آج 6 امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، موٹانا، نیو میکسیکو، شمالی ڈیکوٹا، جنوبی ڈیکوٹا اور نیو جرسی میں ووٹ ڈالیں گے۔

برنی سینڈرز کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ سپر ڈیلیگیٹس جنھوں نے ہلیری کلنٹن کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے کی حمایت واپس لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔برنی سینڈرز کے ترجمان مائیکل بریگز نے کہا کہ سپر ڈیلیگیٹس کے ووٹ سے قبل ڈیموکریٹک مقابلے کو ختم کہہ دینا جلد بازی ہے۔انھوں نے کہا کہ کنوینشن تک ہمارا یہ کام ہے کہ ہم سپر ڈیلیگیٹس کو یہ باور کرائیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے برنی بہت زیادہ مضبوط امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :