ریاض:قصیم شاہراہ پر بس اور ٹرک میں ٹکر،15 افراد جاں بحق، 45زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 7 جون 2016 08:09

ریاض:قصیم شاہراہ پر بس اور ٹرک میں ٹکر،15 افراد جاں بحق، 45زخمی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جون۔2016ء) ریاض، قصیم شاہراہ پر بس اور ٹرک میں تصادم سے 15 غیر ملکی جاں بحق جبکہ 45 زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق پیر کی شام افطار سے کچھ دیر قبل پیش آنے والے اس حادثے میں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے اکثریت افراد کی نعشیں شناخت کے قابل نہیں۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ وہ ذاتی طور پر اس خوفناک حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ صحت سے متعلق اداروں نے ریاض بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :