انڈونیشیابیڈمنٹن اوپن 2016ء، فائنل میں چینی کھلاڑی وانگ بغیر سیڈ والی ٹائی سے ہار گئیں

پیر 6 جون 2016 16:19

انڈونیشیابیڈمنٹن اوپن 2016ء، فائنل میں چینی کھلاڑی وانگ بغیر سیڈ والی ..

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جون۔2016ء) چین کی سابقہ عالمی نمبر ون وانگ یی ہان حیرت انگیز طورپر گذشتہ روز یہاں دومسلسل گیمز میں 2016ء انڈونیشیا بیڈمنٹن اوپن سپر سیریز ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز کے فائنل مقابلے میں چینی تائپی کی بغیر سیڈوالی تائی تزو سے شکست کھا گئی ، تائی جس میں سیمی فائنل میں ایک اور چینی کھلاڑی وانگ شائی شیان کو ڈھیر کر دیا تھا آغاز میں ہی کھیل پر چھائی رہی ، اس نے 2001ء کی فاتح سیڈ نمبر چار وانگ یی ہان کیخلاف صرف 34منٹ میں 21-17اور 21-8سے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

تائی نے میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی تھی کہ وانگ اپنے سابقہ سخت میچوں سے تھک چکی ہے جبکہ میری حالت ایسی نہیں ہے ، تائی نے انڈونیشی ناظرین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس نے مجھے میچ جیتنے کیلئے کافی توانائی فراہم کی ۔وانگ کسی خاص وجہ کے بغیر پریس کانفرنس میں شریک نہیں ہوئی ، مردوں کے ڈبلز کے فائنل میں چین کے چائی بیاؤ /ہانگ وائی کو ٹاپ سیڈ یی یونگ ڈائی /موو وائی یو یوان سونگ (جنوبی کوریا ) نے 13-21، 21-13اور 21-16سے شکست دیدی ۔

متعلقہ عنوان :