فرنچ اوپن فائنل میں شکست کے بعد اینڈی مرے کا تھوڑا عرصہ آرام کا فیصلہ

پیر 6 جون 2016 16:05

فرنچ اوپن فائنل میں شکست کے بعد اینڈی مرے کا تھوڑا عرصہ آرام کا فیصلہ

پیرس ۔ 6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) سٹار برطانوی پلیئر اور عالمی نمبر دو اینڈی مرے نے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن فائنل میں شکست کے بعد ومبلڈن اوپن سے قبل تازہ دم ہونے کیلئے تھوڑا عرصہ آرام کا فیصلہ کیا ہے، مرے کو میگا ایونٹ کے فائنل میں جوکووچ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں سال کلے کورٹ سیزن میرے لئے بہت کامیاب ثابت ہوا ہے میں نے یہاں پر اتنی فتوحات پہلے کھبی نہیں حاصل کی تھیں، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ گراس کے بعد کلے کورٹ پر بھی میری کارکردگی میں بتدریج بہتری آئی ہے، فائنل میں شکست پر مایوسی ضرور ہوئی لیکن میرے حوصلے بلند ہیں اور میں مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔