ٹومی ہاس انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر مقرر ہو گئے

پیر 6 جون 2016 14:50

ٹومی ہاس انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر مقرر ہو گئے

لاس اینجلس ۔ 06 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) سابق جرمن سٹار ٹومی ہاس انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر مقرر ہو گئے۔

(جاری ہے)

38 سالہ ہاس ریمونڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، ریمونڈ نے رواں سال مارچ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ ٹورنامنٹ چیف آپریٹنگ آفیسر سٹیوبرڈویل نے ہاس کو ایونٹ کا ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہاس کی ٹینس کے بارے سوچ وسیع ہے اور ان کی خدمات ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔