ریو اولمپکس گیمز میں پہلی بار 10 رکنی پناہ گزینوں کی ٹیم شرکت کرے گی،آئی او سی

پیر 6 جون 2016 14:45

ریو اولمپکس گیمز میں پہلی بار 10 رکنی پناہ گزینوں کی ٹیم شرکت کرے گی،آئی ..

ریو ڈی جنیرو ۔06 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے کہا ہے کہ اولمپکس گیمز کی تاریخ میں اس بار پہلی بار برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز میں یورپ میں پناہ گزینوں کی ٹیم شرکت کریگی۔ پناہ گزینوں کی ٹیم 10 ایتھلیٹس اور 12 آفیشلز پر مشتمل ہو گی۔

(جاری ہے)

آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پناہ گزینوں کیلئے بلاشبہ ایک تاریخی دن ہے، ٹیم میں سوڈان کے 5، شام اور کانگو کے دو، دو جبکہ ایتھوپیا سے ایک ایتھلیٹ شامل ہے، ٹیم میں چھ مرد اور 4 خواتین ایتھلیٹس شامل ہیں اس کے علاوہ 12 آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کی ٹیم سوئمنگ، جوڈو اور ایتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لے گی۔ یہ ٹیم بھی دیگر ٹیموں کے ساتھ اولمپک ولیج میں قیام پذیر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :