ساتھی کھلاڑی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام،یوسین بولٹ سے 2008ء اولمپکس کا طلائی تمغہ چھن جانیکا خدشہ

پیر 6 جون 2016 14:45

ساتھی کھلاڑی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام،یوسین بولٹ سے 2008ء اولمپکس کا طلائی ..

لاس اینجلس ۔06 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) 2008ء، میں منعقدہ بیجنگ اولمپکس گیمز کے 4x100 میٹر ریلے میں ساتھی کھلاڑی نیسٹاکارٹر کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ سے طلائی تمغہ چھن جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ نیسٹا ان 32 ایتھلیٹس میں شامل ہیں جو ٹیسٹ کی دوبارہ جانچ میں مجرم قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ اولمپکس گیمز میں کارٹر کے اے سیمپل کے دوبارہ تجزیے میں ممنوعہ دوا کا استعمال ثابت ہوا ہے تاہم ان کے بی سیمپل کا نتیجہ اب تک معلوم نہیں ہوا۔ کارٹر 2011ء، 2013ء اور 2015ء میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپس اور 2012ء لندن اولمپکس گیمز میں فاتح جمیکن سکواڈ کا حصہ تھے۔ واضح رہے کہ ماضی بھی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث ایتھلیٹس کو انفرادی یا ٹیم ایونٹس میں جیتے ہوئے تمغوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ ٹائسن گے کے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث امریکہ سے 2012ء لندن اولمپکس گیمز میں حاصل کردہ چاندی کا تمغہ واپس لیا گیا تھا۔