یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں برطانوی ٹیم 11 جون کو روس کے خلاف مہم کا آغاز کریگی

پیر 6 جون 2016 14:44

لندن ۔ 06 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) انگلینڈ کی ٹیم ویان رونی کی قیادت میں جیت کا عزم لئے آئندہ ہفتے شیڈول یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ گئی۔ انگلش ٹیم 11 جون کو روس کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

یورو چیمپئن شپ 10 جون سے 10 جولائی تک فرانس میں کھیلی جائے گی جس میں دنیائے فٹ بال کی ٹاپ 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، سپین کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

انگلش ٹیم کو میگا ایونٹ میں گروپ بی میں روس ویلز اور سلواکیہ کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں 11 جون کو روس کے مدمقابل ہو گی، انگلش ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ 16 جون کو ویلز جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 20 جون کو سلواکیہ کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :