بھارت کی اے ٹیم رواں برس آسٹریلیا میں کواڈرینگولر ون ڈے کرکٹ سیریز میں شرکت کرے گی

پیر 6 جون 2016 14:44

نئی دہلی ۔06 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) بھارت کی اے ٹیم رواں برس اگست میں آسٹریلیا میں شیڈول کواڈرینگولر ون ڈے کرکٹ سیریز میں شرکت کرے گی۔ سیریز 13 اگست سے 4 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں آسٹریلیا اے، آسٹریلیا کا نیشنل پرفارمنس سکواڈ، جنوبی افریقہ اے اور بھارت اے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

سیریز کے دوران چار ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر چودہ میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم آپس میں تین، تین میچز کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

13 اگست کو سیریز کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ اے اور نیشنل پرفارمنس سکواڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 31 اگست کو آخری میچ کھیلا جائے گا جس میں بھی یہیں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 3 ستمبر کو تیسری پوزیشن کیلئے میچ کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 4 ستمبر کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :