کینیڈا نے چین کو ہرا کر اولمپکس والی بال ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 6 جون 2016 14:27

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جون۔2016ء) کینیڈ ا کے مردوں کے فٹبال کے کھلاڑیوں نے گذشتہ روز چینیوں کو 3-2سے شکست دے کر ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ چین چھٹے نمبر پر آنے کے بعد ریواولمپکس کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکا ، کورڈن پیرن نے اکیلے 27پوائنٹس سکور کئے اور اس طرح ٹوکیو میٹروپولیٹن جمنازیم میں کینیڈ ا کو 25-16 ،20-25، 24-26،25-20اور 25-19کے ساتھ میچ پر مہر تصدیق ثبت کرنے میں مدد دی ، چینی آغاز میں آؤٹ آف ٹچ تھے تا ہم وہ بہتر دفاع اور مضبوط سروز دو سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ، کینیڈانے چوتھے سیٹ میں کھیل کا پانسا پلٹ دیا اور بالآخر میچ جیت لیا ، سات راؤنڈز میں چین نے جاپان اور وینزویلا کو ہرایا لیکن فرانس ، پولینڈ ، ایران ، آسٹریلیا اورکینیڈا سے شکست کھا گیا ، چینی والی بال ایڈمنسٹریشن سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر لائی چیان نے کہا کہ چینی کھلاڑیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انہیں بعض فنی فوائد حاصل تھے تا ہم ابھی ان کو بہتری کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے ، پولینڈ ، ایران اور فرانس بھی رائل کیلئے کوالیفائی کرگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :