محمد عامر پاکستان کرکٹ کا مستقبل ، وہ صرف کرکٹ پر توجہ رکھے، باقی چیزیں چھوڑ دے، وسیم اکرم

پیر 6 جون 2016 14:17

محمد عامر پاکستان کرکٹ کا مستقبل ، وہ صرف کرکٹ پر توجہ رکھے، باقی چیزیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جون۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر وسیم اکرم نے فاسٹ باؤلرمحمد عامر کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ محمد عامر بہترین بولرز میں شامل ہے اور پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہے، محمدعامرکو مشورہ دیا ہے کہ توجہ کرکٹ پر رکھو، باقی چیزیں چھوڑ دو، چیلنجز ہوتے ہیں بس آپ کو ہینڈل کرنا آنا چاہئے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بیٹیاں،بیٹوں سے زیادہ پیار کرتی ہیں، بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہوں گا ۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کو مس کرتے ہیں، بچپن کی یادوں کا ذکر کیا تو بتایا کہ انہیں اسکول میں بہت مار پڑی وہ بہت نکمے تھے ۔جلد لانچ ہونے والے وڈیو گیم کے بارے میں وسیم اکرم نے بتایا کہ اس ویڈیوگیم میں آپ سوئنگ کے سلطان کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹپس دیں اور کہا کہ یہ ٹور ٹف ہوگا کیونکہ انگلینڈ کی پچ پر بال پورا دن سوئنگ کرتی ہے۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ سر ویوین رچرڈز، عمران خان اور جاوید میانداد ان کے ہیرو ہیں، سچن ٹنڈولکر ، برائن لارا ، کیلس مشکل بلے باز تھے ۔پروگرام کے دوران شنیرا اکرم نے سوال بھیجا کہ وہ سپر مارکٹ میں ہیں ،وسیم سے پوچھ کر بتائیں کہ وہ ڈنر میں کیا کھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :