ورلڈ کلف ڈائیونگ سیریز میں آسٹریلیا کی رھینان اِفلینڈ نے کردیا حیران

پیر 6 جون 2016 13:20

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جون۔2016ء)ٹیکساس میں ورلڈ کلف ڈائیونگ سیریز میں آسٹریلیا کی رھینان اِفلینڈ نے سب کو حیران کردیا ڈیبیو سیریز میں ہی بڑی بڑی کلف ڈائیورز کو پیچھے چھوڑ دیا۔مردوں کے مقابلوں میں میکسیکو کے جوناتھن پریڈز نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

پہلی کوشش میں ہی کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز جیت لی۔ٹیکساس میں منعقدہ ایونٹ میں امریکا کی کارلٹن نے دوسری اور آسٹریلیا کی ہیلینیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مردوں کے مقابلوں میں میکسیکو کے جوناتھن پریڈز نے کامیابی حاصل کی۔برطانیہ کے بلیک آلڈریج نے دوسری اور چیک ری پبلک کے مائیکل نوراتل نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کیا۔