بھارت جب بھی چاہے پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے ، عبدالباسط

پیر 6 جون 2016 13:17

بھارت جب بھی چاہے پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے ، عبدالباسط

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جون۔2016ء) پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ اس کا واحد راستہ امن ہے جس کے لئے پاک بھارت مذاکرات جلد بحال ہونے چاہیں ،بات چیت میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہونا چا ہیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے مسائل کا حل جنگ نہیں اور نہ ہی امن جنگ کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے ہم مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور امن پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے لہذا دونوں ممالک کے درچمیان مذاکرات جلد بحل ہونے چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات غیر مشروط ہونے چاہیے اور بھارت مذاکرات جب بھی کرنا چاہے ہم تعاون کیلئے تیار ہیں پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کیلئے تیار ہے تاہم بات چیت میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہونا چایے کشمیر حل کئے بغیر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے

متعلقہ عنوان :