یورپی فٹبال چیمپیئن شپ کے دوران دہشت گردی کا خطرہ

پیر 6 جون 2016 13:17

یورپی فٹبال چیمپیئن شپ کے دوران دہشت گردی کا خطرہ

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جون۔2016ء)فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے خبردار کیا ہے کہ پیرس میں شروع ہونے والے ’یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ 2016‘ کے دوران دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں مگر وہ دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گے۔فرانس کے سرکاری ریڈیو ’فرانس انٹر‘ سے بات کرتے ہوئے صدر اولاند نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ طویل وقت تک برقرر رہے گا۔

ہمیں ہرقسم کی حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانا ہے تاکہ دہشت گرد یورپ 2016 فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران دہشت گردی کی سازشوں میں کامیاب نہ ہو سکیں۔خیال رہے کہ پچھلے سال نومبر میں فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد فرانس میں خوف کی فضاء موجود ہے تاہم حکومت نے اپنے ہاں ہونے والے فٹ بال مقابلوں کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانس میں 10 جون سے 10 جولائی تک جاری رہنے والے فٹ مقابلوں میں 7 ملین افراد کی شرکت کی توقع ہے۔ فرانسیسی حکومت نے فٹ بال مقابلوں کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے 90 ہزار پولیس اور اسپیشل فورس کے کمانڈوز تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ دہشت گرد تماشائیوں کو کھیل کے میدانوں تک رسائی سے روکنے کے لیے ایئر فرانس اور فرانس کی ریل سروس کو نشانہ بناتے ہیں۔ ہم نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم کر رکھا ہے