محمد علی کی میت آبائی علاقے میں پہنچادی گئی ،جمعے کو جنازہ اور تدفین ہوگی

پیر 6 جون 2016 13:01

محمد علی کی میت آبائی علاقے میں پہنچادی گئی ،جمعے کو جنازہ اور تدفین ..

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون ۔2016ء )ماضی کے عظیم باکسر محمد علی کا جسد خاکی انکے آبائی علاقے لوئی ویل،کینٹکی پہنچا دیا گیا ہے جہاں جمعے کو ان کی نماز جنازہ اور تدفین ہوگی ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق محمدعلی کے تابوت کے ایک بڑے قافلے کی صورت میں ایئر پورٹ سے لوئی ویل کے اسلامک سینٹر لایا گیا جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے دعائیہ تقریب میں اپنے ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا ۔

محمد علی کے خاندان کے ترجمان باب کنیل کا کہنا تھا کہ عظیم باکسر نے درخواست کی تھی کہ انکی آخری رسومات امام کی موجودگی میں اداکی جائیں ، انہیں کیو وہل کے قبرستان میں سپر د خاک کیا جائے گا ، وہ ساری دنیا کے شہری تھی اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا فرد ان کے جنازے میں شرکت کرسکے۔

محمد علی کی میت آبائی علاقے میں پہنچادی گئی ،جمعے کو جنازہ اور تدفین ..