بیج نیٹ بال چمپئن شپ عیدالفطر کے بعد کھیلی جائے گی

پیر 6 جون 2016 12:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل بیج نیٹ بال چیمپین شپ عیدالفطر کے بعد جولائی میں کراچی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں کے مطابق چمپئن شپ میں چاروں صوبے، اسلام آباد، فاٹا،، پاکستان آرمی، ائرفورس، نیوی، واپڈا، ریلوے، پولیس، ایچ ای سی اور آزاد جموں وکشمیر کی ٹیمیں شرکت کرے گی۔