5رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ کیلئے اگست کو پولینڈ پہنچ گئی

پیر 6 جون 2016 12:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) 5رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ کیلئے اگست کو پولینڈ پہنچ گئی ‘پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ جونیئر سکوائش چمپئن شپ رواں سال 6سے 16 اگست تک پولینڈ میں کھیلی جائے گی جس کے لئے فیڈریشن نے5کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے جن میں اسرار احمد ، عباس شوکت ، احسن ایاز، کاشف آصف اورمہران جاویدشامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور کوچ انہیں جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :