قومی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی

پیر 6 جون 2016 12:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) قومی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی،پاکستانی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دورہ انگلینڈ کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، ثناء میر ون ڈے اور بسمعہ معروف ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتان ہونگی پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 20 جون کو پہلے ون ڈے میچ سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 22 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 27 جون کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 جولائی، دوسرا میچ 5 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

شارلوٹی ایڈورڈز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہیتھرنائٹ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :