سوئنگ کے سلطان کا پرفیوم متعارف

پیر 6 جون 2016 12:00

سوئنگ کے سلطان کا پرفیوم متعارف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون ۔2016ء) جنید جمشید کے برینڈ جے ڈاٹ فریگنینسز نے عظیم بلے باز وسیم اکرم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 414 نامی پرفیوم لانچ کیا ہے۔برینڈ کے سیلز اور مارکیٹنگ کے سربراہ محمد علی مفتی نے کہا کہ وسیم اکرم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے ہم نے سوچا کہ 414 اس پرفیوم کے لیے بہترین نام رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وسیم ہر لحاظ سے ایک عظیم شخص ہیں، وہ ایک بہترین کھلاڑی تھے جبکہ وہ ایک ذمہ دار گھریلو شخص بھی رہے ہیں۔ اسی لیے ہم نے سوچا کہ انہیں اس انداز میں خراج تحسین پیش کریں۔دنیائے کرکٹ کے کئی کھلاڑیوں بشمول شاہد آفریدی اور ویرات کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ پر وسیم اکرم کو مبارک باد دی۔پرفیوم کی تقریب رونمائی ہفتے کو پرل کونٹینینل ہوٹل میں ہوئی جہاں متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :