محکمہ موسمیات کی بیشتر میدانی علاقوں میں جمعرات تک موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی

پیر 6 جون 2016 11:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جون۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے چار روز (سوموار سے جمعرات )کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔ بعض جگہوں پر درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔تاہم اس دوران ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گردآلود ہواو?ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقے سب سے پہلے شدید گرمی کے زیر اثر آئیں گے۔ان علاقوں میں ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ڈی آئی خان، بنوں، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، نصیر آباد ڈویژن شامل ہیں۔سوموار سے جمعرات کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، کوہاٹ، پشاور ڈویژن میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہیگا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، وسطی اور جنوبی خیبرپختونخوا، بالائی سندھ، سبی اور مکران ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم شام/رات کشمیر، ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں نورپورتھل، بھکر، رحیم یارخان، سکھر، لاڑکانہ48، دادو، جیکب آباد بہاولنگر، سبی، شہید بینظیر آباد47، لاہور، اوکاڑہ، بہاولپور، جوہر آباد، ساہیوال، سرگودھا، جہلم، پڈعیدن، روہڑی، موہنجودڑو، حیدرآباد 46 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔

متعلقہ عنوان :