90 سالہ بوڑھے اور انتہائی ضعیف خاتون کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے جلسہ کے دوران ملنے نہیں دیا گیا

پیر 6 جون 2016 00:13

90 سالہ بوڑھے اور انتہائی ضعیف خاتون کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے جلسہ ..

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5جون۔2016ء) ایبٹ آباد کے علاقہ ہرنو میں جلسہ کے دوران 90 سالہ بوڑھے اور انتہائی ضعیف خاتون کو وزیراعلیٰ سے ملنے نہیں دیا گیا، خاتون جونہی وزیراعلیٰ کے پاس پہنچی وزیراعلیٰ تقریر کے بہانے اٹھ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ہرنو کے جلسہ میں ایک 90 سالہ بوڑھا شخص جو لاٹھی کے سہارے چل رہا تھا اور اس کے ہاتھ پاؤں کانپ رہے تھے، غربت اور بے بسی کی تصویر بنا، ہاتھ میں درخواست اٹھائے وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے سٹیج پر جانے کی کوششیں کرتا رہا۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک انتہائی ضعیف خاتون بھی جلسہ گاہ میں اپنی درخواست اٹھائے وزیراعلیٰ سے ملنے کی کوششیں کرتی رہی۔ خاتون کسی نہ کسی طریقہ سے سٹیج پر وزیراعلیٰ کے پاس پہنچ گئی اور وزیراعلیٰ کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گئی لیکن وزیراعلیٰ نے ضعیف خاتون کی کوئی بات نہیں سنی۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مشتاق غنی ضعیف خاتون کو سائیڈ پر لے گئے اور چند افراد خاتون کو زبردستی سٹیج سے اتار کر لے گئے تاہم 90 سالہ بوڑھا بزرگ وزیراعلیٰ اور اراکین اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتا رہا لیکن وزیراعلیٰ سمیت کسی نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔ اسی دوران جلسہ گاہ انتظامیہ کے لوگ بوڑھے بابے کو زبردستی اٹھا کر جلسہ گاہ سے باہر لے گئے۔

متعلقہ عنوان :