نوازشر یف کو آخر کار اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہی پڑیگا ‘سردار لطیف خان کھوسہ

(ن) لیگ کی حکومت آئینی مدت پوری نہیں کر یگی‘پانامہ لیکس حکمرانوں کی رخصتی کی وجہ سے بن جائیگی ‘انٹرویو

اتوار 5 جون 2016 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ نوازشر یف کو آخر کار اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہی پڑیگا ‘(ن) لیگ کی حکومت آئینی مدت پوری نہیں کر یگی‘پانامہ لیکس حکمرانوں کی رخصتی کی وجہ سے بن جائیگی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر پیپلزپارٹی اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹی ہے اور نہ ہی ہٹے گی بلکہ اس معاملے کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ا س بات پر متفق ہے کہ ملک سے کر پشن کا مکمل خاتمہ ہو ناچاہیے اور کر پشن کے خاتمے کیلئے شفاف احتساب لازم ہو چکا ہے اور پانامہ لیکس کے معاملے میں سب سے پہلے احتساب وزیر اعظم کا خاندان کا ہی ہونا چاہیے اور آج نہیں تو کل نوازشر یف کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہی پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :