کراچی، فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،تحقیقات شروع

اتوار 5 جون 2016 23:06

کراچی، فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق،پولیس اور رینجرز کی بھاری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں زخمی دم توڑ گئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اورشواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔