بٹ خیلہ میں علماء کرام کی رابطہ کمیٹی کا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ روزہ اور عید منانے کا اعلان

اتوار 5 جون 2016 22:32

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) بٹ خیلہ میں علماء کرام کی رابطہ کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ روزہ اور عید منانے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں لوڈ اسپیکر کے کم سے کم استعمال کا فیصلہ بھی کیا گیا اس سلسلے میں میاں سلطان بابا مسجد میں منعقدہ اجلاس میں ضلعی خطیب مولانا محمد اسحاق ، تحصیل ناظم مولانا محمد نعیم ، مولانا عمران ہلالی، ضلع کونسلر امجد علی شاہ جبکہ اراکین کمیٹی مفتی سمیع اللہ ،مفتی محمد افضل ، مولانا ظاہر شاہ ، مفتی محمد آمین سواتی ، مولانا عبدالخالق ،مفتی محمد ارشاد، قاری روح اللہ ، قاری محمد وزیر ،ارگنائزر کمیٹی قاری محمد نیاز اور دیگر علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس کا اعلامیہ عوام الناس میں مشتہر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :