وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرکامران مائیکل کی ملاقات ،خیریت دریافت کی

وزیراعظم کیلئے دعاؤں پر اقلیتی برادری کے شکرگزار ہیں،مشکل کی گھڑی میں ساتھ دے کر اقلیتی برادری نے دل موہ لیا،حسین نواز

اتوار 5 جون 2016 22:32

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرانسانی حقوق کامران مائیکل نے لندن میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران حسین نوازاور حسن نوازبھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اتوارکو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم سے وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران حسین نوازاورحسن نوازشریف بھی موجودتھے،حسین نوازنے کہاکہ وزیراعظم کیلئے دعاؤں پر اقلیتی برادری کے شکرگزار ہیں،مشکل کی گھڑی میں ساتھ دے کر اقلیتی برادری نے دل موہ لیا،انہوں نے کہا کہ جلد صحت یاب ہوکر وزیراعظم قوم کی خدمت کریں گے۔