آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس، 30 کرنلز کی بریگیڈیٹرز کے عہدے پر ترقی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 جون 2016 22:32

آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس، 30 کرنلز کی بریگیڈیٹرز کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جون۔2016ء)پاک فوج میں بریگیڈئرز سمیت مختلف عہدوں پر ترقیاں، آرمی چیف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ نے کرنل کے عہدے کے 30 افسران کو بریگیڈئر کے عہدے پر ترقی دے دی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت آرمی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف عہدوں پر افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس دو روز جاری رہا۔ اجلاس میں کرنل کے عہدے کے 30 افسران کو بریگیڈئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔