Live Updates

عمران خان کے جلسوں میں خالی کرسیاں ان کا سیاسی مستقبل واضح کررہی ہیں،3سال سے سڑکوں پر رونے والا عمران خان سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے رہاہے،پرویز رشید

عمران خان خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے گالی گلوچ والی پرانی کیسٹ لگالیتے ہیں،عمران خان کی منفی سیاست سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہورہی ہے،ہم عمران کے جھوٹے الزامات کی بجائے عوام کے پیار کو اہمیت دے رہے ہیں، میڑوپر تنقید کرنے والے تین سالوں میں پشاور میٹرو کی فزیبلٹی تیار نہیں کرسکے، قوم نے بتادیا کہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہے،قوم نے بتادیا کہ وہ عمران جیسے لوگوں کو ملک کے لئے نقصان دہ سمجھتی ہے،وزیراعظم روبہ صحت ہیں،چل پھر رہے ہیں او رکام کررہے ہیں، ڈاکٹروں نے حیرت کا اظہارکیا ہے اتنی جلد کیسے ریکوری ہوگئی،جو دعائیں پاکستان کے کروڑوں عوام کی اپنی دعاؤں سے یہ سب ممکن ہواہے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب

اتوار 5 جون 2016 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان کے جلسوں میں خالی کرسیاں ان کا سیاسی مستقبل واضح کررہی ہیں،3سال سے سڑکوں پر رونے والا عمران خان سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے رہاہے،عمران خان خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے گالی گلوچ والی پرانی کیسٹ لگالیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی منفی سیاست سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہورہی ہے،ہم عمران کے جھوٹے الزامات کی بجائے عوام کے پیار کو اہمیت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڑوپر تنقید کرنے والے تین سالوں میں پشاور میٹرو کی فزیبلٹی تیار نہیں کرسکے،قوم نے بتادیا کہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہے،قوم نے بتادیا کہ وہ عمران جیسے لوگوں کو ملک کے لئے نقصان دہ سمجھتی ہے،وزیراعظم روبہ صحت ہیں،چل پھر رہے ہیں او رکام کررہے ہیں، ڈاکٹروں نے حیرت کا اظہارکیا ہے اتنی جلد کیسے ریکوری ہوگئی،جو دعائیں پاکستان کے کروڑوں عوام کی اپنی دعاؤں سے یہ سب ممکن ہواہے،خانقاہوں جیسے روحانی مراکز کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوارکو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب اور اپنے ایک بیان میں کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دنیا میں تمام مذاہب کی عبادت گاہیں موجودہیں اورعبادت گاہوں میں جھگڑے نہیں ہوتے مگرآپس میں تلخی ضرور ہوتی ہے،ایک دوسرے کی عبادت گاہوں اور خانقاہوں پر حملے بھی ہوتے ہیں،آج تک کسی خانقاہ کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ملی کہ کسی خانقاہ کے لوگوں نے کسی کی عبادت گاہ پر حملہ کیا،اسی وجہ سے لوگ خانقاہوں سے عقیدت رکھتے ہیں،بزرگوں کے وسیلے سے ایک ایسا نظام قائم کیا گیا ہے کہ لوگوں کے بھلائی کے کام کے ساتھ ساتھ روح اورجسم کی بھوک کو ختم کرنے میں خانقاہیں کیاکردار اداکرتی ہیں،خانقاہی نظام کو آج تک کسی جگہ اشتہار نہیں دینا پڑا۔

صابن کی ٹکیا بیچنے کیلئے کروڑوں کے اشتہارات چلاتے ہیں،عوام کو خودپتہ چل جاتاہے کہ ان کے درد کی دواکہاں ہے خودبخود عوام کے قدم بڑھتے ہیں موجودہ حکومت نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور پیدل چلنے والوں کیلئے میٹروبس بنائی،قائد اعظم کی مسلم لیگ کا پرچم خانقاہوں سے تعلق رکھنے والوں نے بلند کیا اور آج خانقاہ کے لوگوں نے ہی مسلم لیگ(ن) کا پرچم مظفرآباد میں لہرایا۔

ان دشمنوں سے جان چھوٹے جو نمازپڑھتے ہوئے نمازیوں کو شہید کرتے ہیں،خانقاہوں کے کردار محدود کرنے کی کوشش کی گئی کیونکہ خانقاہیں امن کی داعی تھیں ،دنیا میں اسلام کو بدنام کرنے کے لئے کچھ لوگوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھااور ایک انتہاپسند مذہب بناکر دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر جو لوگ خانقاہوں کی مخالفت کرتے ہیں اور اسلام کے تشخص کو نقصان پہنچارہے ہیں ،اولیا کرام کی درگاہوں سے امن کا پیغام ملا۔پیدل چلنے والوں کیلئے میٹروبس کا تحفہ دیا گیا۔ضرب عضب کے ذریعے جسمانی محورپر دہشت گردوں کو ختم کیا جاسکتاہے مگر ان کے نظریے کو خانقاہی نظام سے ختم کیا جاسکتاہے،دنیاکو دکھانا ہے کہ اسلام سے کسی مذہب کو خطرہ نہیں ،اسلام بندوں کی بہتر ی اور بھلائی کا مذہب ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات