امر یکہ اور بھارت کبھی پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے ‘ مولانا سمیع الحق

حکمرانوں کو امریکہ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ‘ڈرؤن حملوں پر حکومت کو دبے لفظوں میں نہیں امریکہ سے دوٹوک بات کر نا ہوگی جب تک مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہوتا بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں‘سر براہ جے یوآئی (س) کی پارٹی عہدیداروں سے گفتگو

اتوار 5 جون 2016 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) جے یوآئی (س) کے سر براہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ امر یکہ اور بھارت کبھی پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے ‘حکمرانوں کو امریکہ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ‘ڈرؤن حملوں پر حکومت کو دبے لفظوں میں نہیں امریکہ سے دوٹوک بات کر نا ہوگی ‘جب تک مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہوتا بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ۔

(جاری ہے)

جے یوآئی (س)پنجاب اور لاہور کے عہدیداروں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی (س) کے سر براہ مولانا سمیع الحق نے پاکستان آزاد اور خودمختار ملک ہے اور امر یکہ سمیت کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ڈرؤن حملے کر یں ہم نے دفاع پاکستان کونسل کو مکمل طور پر فعال کردیا ہے اور ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر بھر پور آواز بلند کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ اقتدارمیں کس نے آنا ہے اسکا فیصلہ امر یکہ نے نہیں پاکستانی عوام نے کر نا ہے اس لیے حکمران امر یکی کی بجائے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کر یں ۔