وزیر اعظم نواز شریف کا صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں پر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کا شکریہ

دونوں ممالک کے درمیان موجودہ بہترین تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے،نوازشریف

اتوار 5 جون 2016 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں پر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید استحکام کا متمنی ہوں۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیر اعظم نوا ز شریف نے صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں پر چینی و زیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لی کی چیانگ اور چینی قیادت سے جلد ملاقات کا متمنی ہوں۔ میاں نوا زشریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ بہترین تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :