Live Updates

شریف خاندان کے احتساب کے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے، پاناما لیکس پر اگر وزیراعظم کا احتساب نہ ہوا تو سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان

نواز شریف 4 سوالوں کے جواب دیدیں تو معاملہ ختم ہو جائے گا،نواز شریف نے کرپشن نہیں کی تو مسلم لیگ (ن) پاناما لیکس کے معاملے کیوں ڈر رہی ہے؟ اس معاملے کو اتنا طول کیوں دیا جا رہا ہے؟ ایک ہی ٹی او آر پر میرا اور نواز شریف کا احتساب کیا ، نواز شریف اقتدار میں آئے تو ایک فیکٹری تھی لیکن بعد میں 28 ہو گئیں، مغرب میں کوئی بھی شخص برسر اقتدار آ کر اپنی ذات کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا،عوام نے اس بارڈیزل کو ٹینک میں ڈالنا ہے، پاکستان کو ایسی لیڈرشپ چاہیے جو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرے اور قوم سے سچ بولے، کرپٹ لیڈر معاشرے کو تباہ کر دیتا ،ہم اقتدار میں آ کر علامہ اقبال کے خواب کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، دنیا سے قرضے نہیں مانگیں گے، پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے کہ لوگ یہاں نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جلسے سے خطاب

اتوار 5 جون 2016 20:19

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر اگر وزیراعظم کا احتساب نہ ہوا تو سڑکوں پر نکلیں گے، نواز شریف 4 سوالوں کے جواب دیدیں تو معاملہ ختم ہو جائے گا،نواز شریف نے کرپشن نہیں کی تو مسلم لیگ (ن) پاناما لیکس کے معاملے کیوں ڈر رہی ہے؟ اس معاملے کو اتنا طول کیوں دیا جا رہا ہے؟ ایک ہی ٹی او آر پر میرا اور نواز شریف کا احتساب کیا ، نواز شریف اقتدار میں آئے تو ایک فیکٹری تھی لیکن بعد میں 28 ہو گئیں، مغرب میں کوئی بھی شخص برسر اقتدار آ کر اپنی ذات کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا،عوام نے اس بارڈیزل کو ٹینک میں ڈالنا ہے، پاکستان کو ایسی لیڈرشپ چاہیے جو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرے اور قوم سے سچ بولے، کرپٹ لیڈر معاشرے کو تباہ کر دیتا ،ہم اقتدار میں آ کر علامہ اقبال کے خواب کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، دنیا سے قرضے نہیں مانگیں گے، پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے کہ لوگ یہاں نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوارکو یہاں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے،پاکستانیو آپ نے دنیا کے لئے مثال بننا ہے،ایسا وقت آئے گا کہ پاکستان غریب ملکوں کو قرضے دے گا۔عمران خان نے کہا کہ باہر سے نوجوان ویزے لیکر نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے،اس قوم کی سب سے بڑی طاقت نوجوان ہیں،انہوں نے کہا کہ ملکی60فیصد آبادی20سال کے نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ علامہ اقبال کے خواب والا پاکستان بنانتے کیلئے سب سے پہلے وہ لیڈر چاہئے جو عوام کو جوابدہ ہوں،لیڈرشپ اپنا احتساب کیاجائے اور قانون کے دائرے میں لائے۔ہمیں وہ لیڈر چاہئے جسکے اثاثے باہر نہ پڑے ہوں اور وہ جو وعدے کریں انہیں پورے کریں ۔عمران خان نے کہا کہ لیڈر شپ کو قوم میں غریب کم کرنا چاہئے ،آج چین کی سالانہ آمدنی 10ہزارارب ڈالر ہے،چائنہ نے اپنی عوام کے اوپر پیسہ لگایا اپنے غریب زمینداروں کے اوپر انویسمنٹ کی تو انہوں نے ملک کو اوپر اٹھایا۔

انہوں نے کہا میری والدہ مجھے نہ پڑھاتیں تو میں سرف کھیلتا ہی رہتا،پڑھی لکھی مائیں قوم کو اٹھادیتی ہیں،اس لئے پاکستان کی تمام بچیوں کو تعلیم دینگے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ سیاست میں آنے کے بعد بہت نقصان ہوامگر انکے اقتدار میں آنے سے پہلے ایک فیکٹری تھی اور اقتدار میں آنے کے بعد28فیکٹریاں بن گئیں ۔انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آکر فیکٹریاں بنانا کرپشن ہے اس لئے اب ہم نے شریف خاندان کے احتساب کے بغیر پیچھے نہیں ہٹنا۔

عمران خان نے کہا کہ اگر وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوتا تو جیلوں کو کھول دو،غریب لوگوں کو سزائیں دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ اگر میاں نوازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی تو پھر (ن)لیگ والے انکے احتساب سے کیوں ڈررہے ہیں،میاں صاحب 4سوالوں کا جواب دیں تو معاملہ ختم ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کوشش کررہی ہے کہ معاملے کو 2018تک کسی نہ کسی طرح کھینچ لیں مگرہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب احتساب ہوگا تب نیا پاکستان بنے گا،اگر احتساب نہ ہونے دیا گیا توعوام کے ساتھ کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکلوں گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی آج کے جلسے میں اتنی بڑی تعداد میں آمد پر ایک بار پھر شکریہ اداکرتاہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات