ایم کیوایم کی پانی کی قلت کیخلاف کراچی پریس کلب تا وزیراعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی اور دھرنا

ریلی کے شرکا ء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،بینرزپر حکومت سندھ کے خلاف نعرے درج تھے ،کنٹینرز رکھ کر سڑک کو بلا ک کردیا گیا، شرکاء کے کنٹینروں پر چڑھ کر وزیراعلیٰ کیخلاف نعرے بازی، تحریری یقین دہانی تک احتجاجی دھرناجاری رہے گا۔ایم کیوایم کے رہنماء فاروق ستار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 جون 2016 19:28

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05جون۔2016ء) :متحدہ قومی موومنٹ نے شہر میں پانی کی قلت کے خلاف کراچی پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔جس کی قیادت ایم کیوایم کے مرکزی رہنماء فاروق ستار نے کی۔احتجاجی ریلی کے شرکا ء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کراچی میں پانی کی قلت پر حکومت سندھ کے خلاف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ شہر میں پانی کی قلت ختم کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے جب تک تحریری یقین نہیں دلایا جاتا تب تک احتجاجی دھرناجاری رہے گا۔دوسری طرف ایم کیوایم کے احتجاج کے پیش نظر سکیوڑتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے بڑے بڑے کنٹینرز رکھ کر سڑک کو بلا ک کردیا گیا۔لیکن ایم کیوایم کی احتجاجی ریلی کے شرکاء کنٹینروں پر چڑھ گئے اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف نعرے بازی کی۔قبل ازیں حکومتی ٹیم نے پریس کلب پہنچ کراحتجاجی مظاہرے کووزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے روکنے کیلئے ایم کیوایم رہنماؤں سے مذاکرات بھی کیے،لیکن معاملہ حل نہ ہوسکا۔