وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا حلقہ انتخاب ناران اور اس سے ملحقہ دیہات10ماہ سے بجلی کی سہولت سے محروم، علاقہ مکینوں سمیت سیاح بھی مشکلات کا شکار، سردار محمد یوسف کے کئی مرتبہ دورے اور وعدوں کے باوجود عملدرآمد نہ ہوسکا،کاغان ناران سے گلگت کو ملانے والی شاہراہ بھی کھل نہ سکی

اتوار 5 جون 2016 19:18

اسلام آباد /ناران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے حلقہ انتخاب میں واقع پاکستان کا سب سے بڑا تفریحی سیاحتی مقام ناران اور اس سے ملحقہ دیہات10ماہ سے بجلی کی سہولت سے محروم علاقہ مکینوں سمیت سیاح بھی مشکلات کا شکار،وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کئی مرتبہ دورہ کرچکے ہیں وعدے کیے مگرعملدرآمد نہیں ہوا،کاغان ناران سے گلگت کو ملانے والی شاہراہ بھی کھل نہ سکی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ناران جوکہ ضلع مانسہرہ میں واقع ہے،گذشتہ 10ماہ سے بجلی کی سہولت سے محروم ہے،26اکتوبر2015کو برفباری اور گلشیئرز گرنے سے علاقے میں مواصلات سمیت بجلی کانظام بھی شدید متاثر ہوا،10ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ناران اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو ممکن نہیں بنایاجاسکا،دوسری جانب کاغان ناران سے گلگت کو ملانے والی شاہراہ مکمل طور پر بندہے،جس سے کاغان ناران کے راستے گلگت بلتستان جانے والی سیاحوں سمیت عام عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے،علاقہ مکینوں شہباز احمد ، اسرار ،قاسم کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے حلقہ انتخاب ناران واقع ہے،مگر سردار صاحب علاقے کے دورے کرتے اور یقین دہانیاں کرارہے ہیں، مگر ابھی تک ان کی کسی یقین دہانی پر عمل درآمد نہیں ہوا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں جن میں قراةالعین حیدر ، ساجد حسین اور حسن رضا چیمہ سمیت بڑی تعداد نے بھی بجلی کی عدم فراہمی پر اپنے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل مالکان جنریٹر چلاتے ہیں اور اس کی وجہ سے سیاحوں سے زیادہ پیسے لئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحتی شعبے پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :