Live Updates

اگر وزیراعظم کا احتساب نہیں تو باقی قیدیوں کو بھی چھوڑ دیں۔عمران خان

اگر نواز شریف نے کرپشن نہیں کی تو ٹی اوآرز سے کیوں ڈرتے ہو،میں اعلان کرتا ہوں کہ نواز شریف کیساتھ میرا بھی احتساب کرو،ن لیگ والے معاملہ 2018ء تک کھینچناچاہتے ہیں،لیکن ہم نہیں کھینچنے دینگے،شریف خاندان کے احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹنا، چیئرمین تحریک انصاف کا کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 جون 2016 19:04

اگر وزیراعظم کا احتساب نہیں تو باقی قیدیوں کو بھی چھوڑ دیں۔عمران خان

کوہاٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05جون۔2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم کا احتساب نہیں تو باقی قیدیوں کو بھی چھوڑ دیں،اگر نواز شریف نے کرپشن نہیں کی تو ٹی اوآرز سے کیوں ڈرتے ہو۔میں آج اعلان کرتا ہوں کہ نواز شریف کیساتھ میرا بھی احتساب کرو،ن لیگ والے صرف 2018ء تک چاہتے کہ معاملہ کھینچا جائے لیکن ہم نہیں کھینچنے دینگے،مغرب اس لیے ہم سے آگے ہے کہ لیڈرشپ ایماندار ہے،آج جو بھی ہوں اپنی ماں کی وجہ سے ہوں،ماں نے مجھے اچھے برے کی تمیز سکھائی،میاں صاحب کا قصور نہیں ہے ،میاں صاحب کے بچوں نے بہت تنگ کیاہے،اللہ میاں صاحب کو شفا دے،قہ جلدی ملک میں واپس آئیں۔

آج اتوار کو کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عوام کا شکریہ ادا کررہا ہوں لیکن اس میں ڈیزل کا کیاتعلق ہے،اس بار آپ نے ڈیزل کو ووٹ نہیں دینابلکہ ٹینک میں ڈالنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے۔نوجوانوں نے دنیا میں پاکستان کی مثال بننا ہے۔اسلام ہمارے کریکٹر کو اتنا اونچا کردے گا کہ ہم عظیم قوم بن جائینگے۔

جو دنیا سے قرضے،بھیک نہیں مانگے گا۔یہ پاکستان دنیا کو قرضے دے گا،یہ وہ پاکستان ہوگا کہ باہر سے لوگ ویزہ لیکر نوکریاں ڈھونڈنے آئینگے۔عمران خان نے کہا کہ اللہ نے آپ کو طاقت دی،اشرف لمخلوقات بنایا۔جو بھی چاہو حاصل کرسکتے ہو لیکن اس کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کے اوپر سرمایہ کاری کرینگے۔ملک کی طاقت نوجوان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان دنیا کو لیڈ کرے گا۔لیکن ایسا پاکستان کیسے بنائیں گے جو علامہ اقبال کا خواب تھا۔اس کیلئے سب سے پہلے لیڈرشپ چاہیے جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو،اثاثے ملک میں ہوں،وعدہ کرے تو پورا کرے،قوم میں غربت کم کرنے کی کوشش کرے۔انہوں نے کہا کہ چین نے عوام پر پیسہ خرچ کیا،تعلیم دی،پیسہ خرچ کیا،چھوٹے کسانوں کو قرضے دیے۔

جب غربت کم ہوئی تو چائنا امیر ملک بن گیا۔انہوں نے کہا کہ 36سال قبل چین کی سالانہ آمدنی 300ارب جبکہ آج 10ہزار ارب ڈالر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جس کی مائیں پڑھی لکھی نہ ہوں۔آج عمران جیسا بھی ہے اس کی ماں پڑھی لکھی تھی۔میں تو پڑھتا ہی نہ کیوں کہ میں تو کھیلتا تھا۔لیکن آج جو بھی ہوں اپنی ماں کی وجہ سے ہوں۔ماں نے بجھے اچھے برے کی تمیز سکھائی،تربیت دی۔

عمران خان نے کہا کہ لیڈر دیکھنا ہے تو مدینہ کی ریاست کو دیکھو۔ہمارے پیارے نبی نے آف شور کمپنیاں نہیں بنائیں نہ ہی پیسہ بنایا۔بلکہ ساری زندگی چھوٹی سی مسجد نبوی میں گزار دی۔ہمارے نبی کی سنت ہے کہ خلیفہ آئے تو انہوں نے پاور کو اپنے لیے استعمال نہیں کیا۔عمراں خان نے کہا کہ کرپشن یہ ہے کہ اقتدار میں آکر پیسہ کمانا ہے۔میاں صاحب کی اقتدار میں آنے کے بعد ایک فیکٹری جبکہ 12سال اقتدار میں رہنے کے بعد 28فیکٹریاں بن گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر پیسہ بنانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مغرب اس لیے ہم سے آگے ہے کہ لیڈرشپ ایماندار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے کرپشن نہیں کی تو ٹی اوآرز سے کیوں ڈرتے ہو۔میں آج اعلان کرتا ہوں کہ نواز شریف کیساتھ میرا بھی احتساب کرو،لیکن (ن)لیگ والوں کیوں ڈرتے ہو۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے صرف 2018ء تک چاہتے کہ معاملہ کھینچا جائے لیکن ہم نہیں کھینچنے دینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات