ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر آگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 جون 2016 18:42

ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر آگیا

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جون۔2016ء)ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر آگیا۔ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگا پور، برونائی میں پہلاروزہ کل ہوگا جبکہ دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کاچاندآج دیکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق آج سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔