حکمران اپنی حکومت دوام بخشنے کے لیئے 70سال جھوٹے وعدے کر رہے ہیں‘ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جا رہے کیونکہ حکمران اختیارات اور وسائل کو صرف اپنے پا س رکھنا چاہتے ہیں:جسٹس (ر)افتخارمحمد چوہدری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 5 جون 2016 18:33

حکمران اپنی حکومت دوام بخشنے کے لیئے 70سال جھوٹے وعدے کر رہے ہیں‘ بلدیاتی ..

الہ آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05جون۔2016ء) حکمران اندھیرے ختم کرنے کی روزانہ گردان کرتے ہیں لیکن 18گھنٹے تک لووڈ شیڈنگ ہو رہی ہے حکمران اپنی حکومت دوام بخشنے کے لیئے 70سال جھوٹے وعدے کر رہے ہیں حکمران اپنا نظریہ رکھتے ہیں لیکن ہم اپنا نظریہ آپ رکھتے ہیں ان خیلات کا اظہار سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے الہ آباد میں ایک جلسہ خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران ووٹ لے کر عوام کو بھول جاتے ہیں عوام کو آئندہ ایسے حکمرانوں کا ساتھ نہیں دینا چاہیئے بلدیاتی نمائندوں کو آج تک اختیارات نہیں دیئے جا رہے کیونکہ حکمران صرف اپنے اختیارات اور وسائل کو صرف اپنے پا س رکھنا چاہتے ہیں چوہدری افتخار نے مذید کہا کہ تاریک رات جلد ہی ختم ہونے والی ہے جب اجالاہو گا تو ہر طرف روشنی ہو گی مزدور کی تنخواہ چودہ ہزار کر کے حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کی کوشش کی ہے 70سال سے حکمرانوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا یہ شہنشاہ عوام کو اپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں تارکین وطن نے ہماری معیشت کو سہارا دے رکھا ہے لیکن حکمرانوں نے ان کو ووٹ کا حق بھی نہیں دیا تقریب سے انجنئیر سلمان راشد ،میاں عاشق حسین ،خالد شاہ ،عثمان راشد و دیگر پارٹی راہنماﺅں نے بھی خطاب کیا -دریں اثناءانہوں نے قصور میں معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر مختصرگفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر)افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ بلدےاتی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئے مگر ابھی تک ان منتخب عوامی نمائندگان کو اختیارات نہ ملنا لمحہ فکرےہ ہے ، جسٹس پارٹی کو اگر عوام نے پسند کیا تو انقلابی تبدیلیاں لاﺅں گا۔

حکمران اپنی حکومت دوام بخشنے کے لیئے 70سال جھوٹے وعدے کر رہے ہیں‘ بلدیاتی ..

متعلقہ عنوان :